میسی بمقابلہ رونالڈو اسٹار فٹبالرز آج ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی آج مشرق وسطیٰ کے میدان پر ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) اور سعودی آل سٹار الیون کے درمیان میچ آج 19 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹار الیون میں النصر اور الہلال کلب کے کھلاڑی شامل ہوں گے، یہ نمائشی میچ کنگ فہد اسٹیڈیم ریاض میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ حکام نے اعلان کیا کہ ایک سعودی ریئل اسٹیٹ بزنس مین نے نیلامی میں 10 ملین ریال کی بولی لگانے کے بعد میچ دیکھنے کا ٹکٹ اپنے نام کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو، میسی کے درمیان میچ؛ ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی
قبل ازیں ٹکٹ کی پہلی بولی تاجر عبد العزیز بغلف نے ٹکٹ کی 30 لاکھ ریال کی بولی لگائی تھی، جس کے بعد متعدد تاجروں نے ٹکٹ کی قیمت کو 10 ملین ریال یعنی (ایک کروڑ ریال) تک پہنچادیا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کا سعودی النصر فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا، مگر کتنے میں؟
واضح رہے کہ فرانسیسی کلب پی ایس جی اپنی ویب سائٹ پر میچ کو لائیو اسٹریم بھی کرے گا جبکہ میچ کی کمنٹری انگلش، عربی اور فرانسیسی زبان میں ہوگی۔