سندھ ہائیکورٹ کا شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
جس علاقے سے شہری لاپتا ہو، متعلقہ تھانے میں فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو
سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کی گمشدگی کے فوری بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ منظور احمد اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا ہوا تھا، وہ گھر واپس آگیا ہے۔ گمشدگی کے دوران منطور احمد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، عدالت نے شہری منظور کی گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ جس علاقے سے شہری لاپتا ہو، متعلقہ تھانے میں فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو لاپتا شہری میر علی حیدر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی فوری بازیابی اور شہریوں کی گمشدگی کے فوری بعد مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔