تھائی لینڈ کا ٹیکسلا میوزیم کو جدید ترین کنٹینر کا تحفہ
کنٹینر کو ٹیکسلا میوزیم میں مستقل نمائش کے لیے رکھا جائے گا
تھائی لینڈ نے ٹیکسلا میوزیم کو جدید ترین کنٹینر تحفے میں دے دیا۔
سرکاری خبرایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی جانب سے دئیے گئے کنٹینر میں بدھا کی ہڈیوں کے آثارکو رکھا جائے گا۔ مقدس آثار کے ساتھ کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں مستقل نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کنٹینر حوالے کرنے کی تقریب ٹیکسلا میوزیم میں منتعقد ہوئی جس میں تھائی لینڈ کے سفیر چکریڈ کراچائی وونگ نے ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) اورترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کو کنٹینر پیش کیا۔
ٹیکسلا کا قدیم شہر بدھ مت کی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔