برازیل کے فٹبالر جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

میں کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا کیسے کرسکتا ہوں

برازیلی فٹبالر نے نائٹ کلب میں ایک لڑکی کو انتہائی نازیبا انداز سے چھوا تھا، فوٹو: فائل

برازیل کے 39 سالہ فٹبالر دانی الویس کو اسپین کے ایک نائٹ کلب میں خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے فٹبالر کو بارسلونا پولیس کو پہلے جنسی ہراسانی کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا اور تفتیش کے بعد باضابطہ طور پر حراست میں لے لیا اور جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ برازیل کے فٹبالر نے 30 دسمبر کو نائٹ کلب میں رضامندی کے بغیر زیر جامے کے نیچے چھوا تھا جس پر اُس نے اپنے دوستوں کے ساتھ نائٹ کلب کے سیکیورٹی اسٹاف کو بھی شکایت کی تھی۔


نائٹ کلب انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر جنسی ہراسانی کی شکار لڑکی نے 2 جنوری کو تھانے میں اسٹار فٹبالر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

قبل ازیں برازیل کے فٹبالر دانی الویس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔ اُس دن دوسرے کئی لوگوں کے ساتھ کلب میں تھا،ڈانس کر رہا تھا اور اچھا وقت گزار رہا تھا۔

 

 
Load Next Story