منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دیدی

سلیمان شہباز کے خلاف منی لاندرنگ اور کسی قسم کی کک بیکس کے ثبوت نہیں ملے، ایف آئی اے کا عدالت میں بیان

سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوگئے

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔


ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے ۔ ایف آئی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔

سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو طلب کرلیا۔ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر بحث کی جائے گی۔
Load Next Story