حکومتی کمیٹی اور طالبان میں مذاکرات کا دوسرا دور بھی قبائلی علاقے میں ہوگاپروفیسر ابراہیم

طالبان سے براہ راست ملاقات کےلئے رابطے جاری ہیں آئندہ چند دن میں صورت حال واضح ہوجائے گی، رکن طالبان کمیٹی

ملک میں امن جنگ سے نہیں مذاکرات سے بحال ہوگا ، پروفیسر ابراہیم۔ فوٹو: فائل

طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان براہ است مذاکرات کا دوسرا دور قبائلی علاقے میں ہوگا تاہم اب تک جگہ کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن جنگ سے نہیں مذاکرات سے بحال ہوگا اور مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کو قریب لانے اور براہ راست ملاقات کے لئے رابطے جاری ہیں اس سلسلے میں آئندہ چند دن میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔


پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور بھی قبائلی علاقوں میں ہوگا تاہم اب تک جگہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن امید ہے کہ آئندہ 2 سے 3روز میں جگہ کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

 
Load Next Story