جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں گاڑی پر فائرنگ 4 افراد ہلاک ایک زخمی

شکتوئی کے علاقے سے گاڑی گزر رہی تھی کہ اس دوران اس پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی

کچھ عرصہ قبل اسی طرح گاڑی پر فائرنگ کے ایک واقعے میں سینئر طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین بیٹنی اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شکتوئی کے علاقے سے گاڑی گزر رہی تھی کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مبینہ طالبان کمانڈرز تھے لیکن اس سے متعلق حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی طرح گاڑی پر فائرنگ کے ایک واقعے میں سینئر طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین بیٹنی اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story