رجنی کانتھ کا سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

رجنی کانتھ کی اگلی تامل فلم میں پروڈیوسر نے ان کے مقابل سوناکشی کو لانے کا سوچا تو اداکار تذبذب کا شکار ہوگئے

شتروگھن سنہا میرے بہت اچھے دوست ہیں لہذاسوناکشی کے ساتھ کام نہیں کرسکتا،رجنی کانتھ فوٹو: فائل

تامل فلموں کے ایکشن ہیرو اداکار رجنی کانتھ ویسے تو اپنی عمر سے آدھی سے بھی کم عمر کی ہیروئنوں کے ساتھ رومانوی سین پکچرائز کرانے میں ذرا سا بھی نہیں ہچکچاتے لیکن دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ساتھ رومانوی سین عکس بند کرانے سے انکارکردیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ رجنی کانتھ اپنی اگلی تامل فلم میں بطور ہیرو مرکزی اداکار کر رہے ہیں لیکن جب انہیں فلم پروڈیوسر کے اس ارادے کی خبر ہوئی کہ وہ ان کے مقابل اداکارہ کے کردار کے لئے 27 سالہ سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرنا چاہ رہے ہیں تو وہ تذبذب کا شکار ہوگئے اور ان کا خیال تھا کہ سوناکشی کے والد ان کے قریبی دوست ہیں اور اداکارہ ان کی بیٹیوں کی طرح ہیں، ایسی صورتحال میں وہ کیسے ان کے ساتھ رومانوی سین کرسکتے ہیں جس کے بعد پروڈیوسر نے سوناکشی سنہا کے بجائے کسی اور اداکارہ کو رجنی کانتھ کے مقابل لانے کا سوچنا شروع کردیا ہے۔
Load Next Story