شعیب اختر نے ’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ بائیو پِک سے خود کو الگ کرلیا

میری زندگی کی کہانی اور واقعات کا استعمال کیا گیا تو قانونی کارروائی کروں گا، سابق کرکٹر

میری زندگی کی کہانی اور واقعات کا استعمال کیا گیا تو قانونی کارروائی کروں گا، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی سوانح حیات پر بننے والی بائیو پِک سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ''راولپنڈی ایکسپریس'' کے نام سے بنائی جانے والی میری بائیو پک پر کچھ اختلافات تھے جس کے باعث انہوں نے خود کو الگ کرلیا ہے۔

سابق کرکٹر نے فلم میکرز اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر وہ ان کی سوانح عمری پر فلم بناتے رہے اور ان کے نام یا زندگی کی کہانی کے واقعات کو کسی بھی طرح استعمال کیا تو انکے "سخت قانونی کارروائی" عمل میں لائیں گے۔

مزید پڑھیں: عمیر جسوال نے شعیب اختر کی بائیوپک سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

شعیب اختر نے بیان میں کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مہینوں کے غور و فکر کے بعد میں نے اپنی انتظامیہ اور قانونی ٹیم کے ذریعے معاہدہ ختم کرتے ہوئے فلم ''راولپنڈی ایکسپریس'' سے خود کو الگ کرلیا ہے، یقینی طور پر یہ میرا خواب تھا جسے میں حقیقت کا رنگ دینا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے معاملات ٹھیک نہیں ہوئے اور ہمیں فلم کو روکنا پڑا۔


گزشتہ سال جولائی میں شعیب اختر نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 13 نومبر 2023 کو راولپنڈی ایکسپریس ریلیز ہوجائے گی تاہم رواں سال کے آغاز میں اداکار عمیر جسوال نے فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر کی بائیو پک میں کردار ادا کرنے والے 'اداکار' کا نام سامنے آگیا

 

عمیر نے اپنے ٹوئٹ میں 'روالپنڈی ایکسپریس' چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تخلیقی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے شعیب اختر کی بائیوپک پروجیکٹ راولپنڈی ایکسپریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Load Next Story