پاکستانیوں کی ریڈ لائن عمران خان ہیں زلفی بخاری
عمران خان ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے جس نے قوم کو سیاسی شعور دیا، رہنما پی ٹی آئی کا فتح جنگ میں ریلی سے خطاب
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی ریڈ لائن عمران خان ہیں۔
فتح جنگ میں مہنگائی اور حکومتی نااہلیوں کے خلاف اور الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان ملک کی مقبول ترین سیاسی قیادت اور پاکستانی عوام کی ریڈ لائن ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں الیکشن ضروری ہیں۔
زلفی بخاری نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، عمران خان اور عوام کی خاطر انگلینڈ کی شہریت چھوڑی اور سیاست میں آکر قوم کو سیاسی شعور دیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے، جسے عوام اپنی ریڈ لائن مانتے ہیں، ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں جلد از جلد الیکشن کروائے جائیں عوام کی نمائندہ قیادت ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔