امریکا ڈرون حملے فوری طورپربند کرے صدرآصف زرداری

پاکستان میں جاری توانائی کے بحران کے حل میں امریکا ہمیں مدد فراہم کرسکتا ہے, راجہ پرویز اشرف

صدر آصف زرداری نے ملاقات میں امریکا میں بنائے جانے والی گستاخانہ فلم کی بھی مذمت کی۔ فوٹو فائل

ANKARA:
صدرآصف زرداری نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ڈرون حملے فوری طورپربند کرے۔۔

ایوان صدرمیں امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین سے ملاقات میں صدرآصف زرداری نے امریکا میں بنائی جانے والی اسلام مخالف فلم کی بھی شدید مذمت کی ۔


صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرکے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اورعلاقائی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ دوسری طرف امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہےامریکا سمجھتا ہے اس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات پائیداراورواضح طور پر متعین ہوناچاہئیں،امریکی سفارت خانے کے مطابق مارک گراسمین نے صدرآصف زرداری سے ملاقات میں ڈاکٹرشکیل آفریدی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

دوسری جانب مارک گراسمین نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کہ پاکستان اورامریکا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمارقربانیاں دیں اس کے باوجود ہمارے حوصلے بہت بلند ہیں۔
Load Next Story