وزیراعظم نے اقبال محمود کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دیدی
اقبال محمود نے 1988میں پولیس میں شمولیت اختیار کی جب کہ وہ ایئرفورس میں اسکوارڈن لیڈر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں
وزیراعظم نواز شریف نے ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سندھ حکومت کی تجویز پر قائم مقام انسپکٹر جنرل سندھ اقبال محمود کو مستقل طور پر صوبے کا نیا آئی جی بنانے کی منظوری دے دی۔ اقبال محمود نے 1988 میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی جب کہ وہ ایئرفورس میں اسکوارڈن لیڈر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد ندیم بلوچ 20 فروری کو آئی جی سندھ کےعہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد سے اقبال محمود قائم مقام آئی جی کی ذمہ داریاں اد کر رہے تھے جب کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے حکومت کو سندھ میں فوری طور پر آئی جی پولیس کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔