لاہور 12سال کی لڑکی سے 45 سال کے شخص کی شادی کی کوشش

لڑکی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ماں نے رقم لے کر بچی کا نکاح کرانے کی کوشش کی۔

لڑکی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ماں نے رقم لے کر بچی کا نکاح کرانے کی کوشش کی۔ فوٹو: ایکسپریس

12 سال کی لڑکی سے 45 سال کے شخص کے ساتھ نکاح کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس نے پڑوسیوں کی اطلاع پر بارات پہنچنے سے قبل ہی چھاپہ مارکر والدہ کو گرفتارکرلیا۔



لاہور کے علاقے مصری شاہ ميں تسمیہ کوثر نے اپنی 12 سال کی بيٹی فرزانہ کوثر کا نکاح 45 سال کے رکشہ ڈرائیور سے طے کردیاتھا جس کے بعد آج اس کے نکاح کی تقریب جاری تھی کہ پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زبردستی نکاح کی یہ کوشش ناکام بنادی۔

لڑکی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ماں نے رقم لے کر بچی کا نکاح کرانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب بچی کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا اورنہ ہی بچی کے نکاح کے عوض کسی سےکوئی رقم لی۔
Load Next Story