الیکشن کمیشن کا ’دھمکیوں‘ پر فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ
فواد چوہدری کی دھمکیوں پر الیکشن کمیشن کے ممبران، اسٹاف اور اُن کے اہل خانہ شدید پریشان ہیں، ذرائع
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سنگین دھمکیوں پر قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں۔
فواد چوہدری نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن حکام اور موجودہ رجیم کو معاف نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو پنجاب میں تعینات کیا گیا تو ذمہ داران کو گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی اس دھمکی پر الیکشن کمیشن کے ممبران اسٹاف اور ان کے اہل خانہ میں شدید اضطراب کی کیفیت میں ہیں، پی ٹی آئی معاملے کو ادارے کے خلاف خطرناک سطح پر لے جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کے گھروں تک پیچھا کرنے کے بیانات سے حالات سنگین ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور متعلقہ حلقے لاہور فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کررہے ہیں۔