برطانوی شہری کا 3 سال پہلے چوری ہونے والا آئی فون برآمد

پاکستانی نژاد شہری پروفیسر خالد محمود کا موبائل 3 سال پہلے چوری ہوا تھا

پاکستانی نژاد شہری پروفیسر خالد محمود کا موبائل 3 سال پہلے چوری ہوا تھا (فوٹو: فائل)

پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا 3 سال پہلے چوری ہونے والا آئی فون برآمد کرلیا۔

تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد لاہور ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا آئی فون برآمد کرلیا، جسے اصل مالک کے حوالے کردیا گیا ہے۔


انگلینڈ کے شہری پروفیسر خالد محمود کا 3 سال پہلے ٹرین سفر کے دوران موبائل چوری ہوا تھا، مسافر کا قیمتی موبائل مِلّت ایکسپریس ٹرین میں حیدرآباد سے فیصل آباد سفر کے دوران چوری ہوا تھا۔

شہری پولیس کو اطلاع دیئے بغیر واپس انگلینڈ چلا گیا تھا، واپس آنے پر اسکی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے فوری ایکشن لیا گیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرکے موبائل برآمد کرلیا۔

دوسری جانب مسافر نے ریلویز پولیس کی بروقت کارروائی پر اعتماد اور خوشی کا اظہار کیا۔
Load Next Story