کراچی میں بلوچستان کی تیز ہوائیں چل پڑیں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے، محکمہ موسمیات

(فوٹو : فائل)

بلوچستان سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار میں اضافے کی وجہ کراچی میں سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے جبکہ کل بھی شہر میں تندوتیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں معمول سے تیز بلوچستان کی ہوائیں چل پڑیں اور ہواؤں کی رفتار 19 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

شہر کے مضافاتی علاقوں میں ہواؤں کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں دو روز کے دوران گرد آلود ہوائیں بھی ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔


مزید پڑھیں؛ شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، پارہ 6 ڈگری تک گرنے کا امکان

آج صبح معمولی دھند کی وجہ سے حد نگاہ ساڑھے تین کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر سب سے کم پارہ 5.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

میٹ کمپلیکس پر 9.1 ڈگری، پی اے ایف بیس مسرور پر 10ڈگری اور پی اے ایف فیصل پر 10.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ آج دیہی سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت موہنجودڑو میں 1.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
Load Next Story