بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق کرکٹرز کے نام دے دیئے گئے
شاہد آفریدی کا اعزاز پر اظہار تشکر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام دے دیئے گئے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ میں ان کھلاڑیوں کی خدمات کے اعترف میں سابق کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، یونس خان، ثناء میر، کرن بلوچ، سعید اجمل، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، شعیب ملک اور شعیب خان کے نام شامل کیے ہیں۔
پی سی بی کا یہ اقدام صوبہ بلوچستان میں سہولیات کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے۔
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز مزید نوجوان خواتین کو کرکٹر بننے کی ترغیب دے گا۔
دوسری جانب شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوئٹہ کے کرکٹرز کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کرے گا۔