بیرونی امداد پر انحصار ہے نہ معاشی مشکلات زوال کا سبب بنیں گی ترجمان افغان حکومت

اقوام متحدہ کی ایجنسی کا معاشی مسائل کے باعث نظام منہدم ہونے بیان درست نہیں، ذبیح اللہ مجاہد

طویل عرصے تک جنگ کا شکار ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ذبیح اللہ مجاہد:فوٹو:فائل

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ بیرونی امداد پر انحصار ہے اور نہ معاشی مشکلات زوال کا سبب بنیں گی۔

افغانستان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان معاشی مشکلات کے باعث زوال پذیر نہیں ہوگا کیونکہ افغانستان کا انحصار غیرملکی امداد پر نہیں ہے۔


ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنے طویل عرصے تک جنگ اور بیرونی جارحیت رہی ہو تو اسے کچھ عرصے کے لیے معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیومینیٹرین افئیرز ایجنسی کا معاشی مشکلات کے باعث افغان نظام کے منہدم ہونے کا بیان درست نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ افغانستان کا نظام معیشت کی خراب حالت کی وجہ سے منہدم ہوسکتا ہے۔
Load Next Story