تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کے وفاداروں کی تعیناتی سے روکا جائے، درخواست پی ٹی آئی
تحریک انصاف نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کے وفاداروں کی تعیناتی سے روکا جائے۔ درخواست میں درخواست میں آئی جی پنجاب کیپٹن عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا نام شامل ہے۔
الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی موصول درخواست میں رائو سردار علی خان، سہیل چوہدری، بابر سرفراز ایلپا، سہیل ظفر چٹھہ، ایاز سلیم، ناصر ظفر چٹھہ، انتظامی افسران میں کیپٹن عثمان، نبیل اعوان، عمر شیر چٹھہ ،محمد علی رندھاوا، سمیر سید، امجد بھٹی، احمد رضا سرور اور دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔