محکمہ صحت عملے کی حاضری یقینی بنانے کیلیے کمپیوٹرائزڈ نظام قائم کرنے کا فیصلہ

صوبائی محکمہ صحت میں ہیومین ریسورسزکا شعبہ اور معطل ہونے والے عملے کی تاریخوں کا ریکارڈموجود نہیں

صوبائی محکمہ صحت میں ہیومین ریسورسزکا شعبہ اور معطل ہونے والے عملے کی تاریخوں کا ریکارڈموجود نہیں

صوبائی محکمہ صحت میں عملے کی حاضریوں کویقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


محکمہ میں معطل ہونے والے عملے کی تاریخوں کا کوئی ریکارڈموجود نہیں،محکمہ میں آج تک ہیومن ریسورسزڈپارٹمنٹ قائم نہیں کیاجاسکا،تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں ،صحت کے مراکز اور تعلقہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت تمام پیرامیڈیکل عملے اوراندرون سندھ میں دیگرملازمین کی حاضریوںکویقینی بنانے کیلیے محکمے میں بائیومیٹرک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،امسال تیار کی جانے والی سالانہ ترقیاتی اسکیم میں بائیومیٹرک سسٹم اسکیم بھی تیارکرلی گئی ہے جوسال برائے 2014-15کے مالی سال کے بجٹ میں شامل کی جائے گی، محکمہ کے افسرکے مطابق اندورن سندھ کے بائیومیٹرک سسٹم کوڈائریکٹر جنرل صحت اورکراچی کے تمام اسپتالوں میں نصب کیے جانے والے اس سسٹم کو محکمے کے سیکریٹریٹ سے انٹرلنک کیاجائے گا۔

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ محکمہ میں ہیومین ریسورسزکا کوئی شعبہ نہیں، محکمے میں علیحدہ سے ہیومن ریسورسز سینٹر قائم کیاجائیگا اس کے لیے ماہرین( کنسلٹنٹ )مقررکرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، محکمے کے افسرکے مطابق محکمے کویہ معلوم نہیں کہ محکمے کے اسپتالوں میں کتنے درجوں کے ٹیکنشین موجود ہیں،کتنے ریٹائرڈ ہو چکے،کتنے افرادکی سالانہ ضرورت پڑتی ہے،ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت نے ہیومن ریسورسزکا شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے محکمہ میں ماہرین ریسورسز (کنسلٹنٹ ) مقرر کیے جائیں گے ۔
Load Next Story