کنگنا رناوت نے فلم ’ایمرجنسی‘ کیلئے اپنی تمام جائیداد گروی رکھوا دی
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم 'ایمرجنسی' کی شوٹنگ اور تمام اخراجات کو پورا کرنے کیلئے اپنے تمام اثاثے اور جائیداد گروی رکھوا دی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی 500 روپے لے کر آئیں تھیں اور اگر اس فلم کے بعد وہ پوری طرح برباد بھی ہوگئیں تو خود کو دوبارہ کھڑا کرنے کی ہمت اور حوصلہ رکھتی ہیں۔
کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ وہ جس کام کی ٹھان لیتی ہیں تو اسے مکمل کر کے ہی رہتی ہیں اداکارہ نے کہا کہ فلم کو مکمل کرنے کیلئے اپنی تمام جائیداد اور اثاثوں کو گروی رکھنے کا فیصلہ ان کے لئے کوئی بڑی بات نہیں۔
She is such an inspiration
اداکارہ نے بتایا کہ فلم کو مکمل کرنے کے لیے بھارت بھر کا شیڈول بنایا گیا تھا جہاں شوٹنگ ہونی تھی اور اس میں آسام بھی شامل تھا۔
یاد رہے کہ اندرا گاندھی کی زندگی پر بنی بائیوپک 'ایمرجنسی' 20 اکتوبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی فلم میں ماہیما چوہدری بھی سالوں بعد اسکرین پر نظر آئیں گی۔