دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو 30جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو 30جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست کو 30 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں دو سے زیادہ نشستوں پر اسمبلی کا الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قرار دیدیا۔


جسٹس انوار حسین نے درخواست کو 30جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

درخواست گزار شہری زاہد حسین نے موقف اختیار کیا کہ دو سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچتا ہے، بھارت نے بھی دو سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے کے خلاف قانون سازی کررکھی ہے، عدالت الیکشن کمیشن کو دو سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔
Load Next Story