تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
ویسلے نے یہ ریکارڈ اپنی بلند یونی سائیکل 27 فِٹ اور 10 انچ کے فاصلے تک چلا کر قائم کیا
امریکا میں ایک شخص نے 31 فٹ اور 10 انچ لمبی ایک پہیے کی سائیکل بنا کر سواری کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ویسلے ولیمز کی تازہ ترین یونی سائیکل نے ان کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
ویسلے نے یہ ریکارڈ اسپینز گاٹ ٹیلنٹ 2021 میں پیش آنے والے ایک حادثے کے ایک سال بعد بنایا ہے۔ ویسلے 27 فٹ کی اونچائی سے گرے تھے اور ان کی کمر میں چوٹ آئی تھیں جس کی پانچ بار سرجری کی گئی تھی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے ویسلے کو ان کی بلند یونی سائیکل کم از کم 27 فِٹ اور 10 انچ کے فاصلے تک چلانی تھی اور یہ کامیاب کوشش انہوں نے جرمنی کے شہر اسسٹ گارٹ میں 29 دسمبر ہونے والے ایک سرکس میں کی۔