افغانستان 2امریکیوں سمیت 4اتحادی فوجی ہلاک شہزادہ ہیری محفوظ رہے 18طالبان بھی مارے گئے
جوابی کارروائی میں ایک افغان اہلکار ہلاک ہوا، ضلع گریشک میں گاڑی بم سے ٹکراکرتباہ ہوگئی،11 خواتین اور بچے جاں بحق۔
افغانستان میں قائم برطانوی ایئربیس پر طالبان کے خودکش حملے اور افغان اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 امریکیوں سمیت 4 اتحادی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جبکہ اپاچی پائلٹ شہزادہ ہیری محفوظ رہے، جوابی کارروائی میں 18 طالبان اور ایک افغان اہلکار مارا گیا، ایک اور دھماکے میں 11 افغان خواتین اور بچے بھی مارے گئے، نیٹو حکام کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب صوبہ ہلمند میں طالبان نے برطانوی ایئربیس کو نشانہ بنایا جس میں دو امریکی میرینز ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں 18 طالبان حملہ آوروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا، حملے میں متعدد جنگی طیارے ہیلی کاپٹرز اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں ، برطانوی شہزادہ ہیری حملے کے وقت بیس میں موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے، برطانوی شہزادہ ہیری بھی آج کل اسی ہوائی اڈے پر تعینات ہیں۔
طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 25 امریکی اور برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے، ایساف کے ترجمان کے مطابق پرنس ہیری کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا اور وہ خطرے سے باہر تھے۔دریں اثناء جنوبی افغانستان میں ایک افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے مزید2 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا،ایساف ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ماراگیا، افغانستان میں ایک بم دھماکے میں 11 خواتین اور بچے مارے گئے، اے ایف پی کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں ایک چھوٹی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس میں دو خاندانوں کی 11 خواتین اور بچے مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک فیملی کی5خواتین اورایک بچہ جبکہ دوسری فیملی کی چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔