کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

ایک پروگرام کے پروڈیوسر کی جوڑی نے نو سویٹر پہن کر یہ ریکارڈ بنایا

(تصویر: انٹرنیٹ)

ایک پروگرام کے پروڈیوسر کی جوڑی نے 30 سیکنڈوں میں زیادہ تعداد میں سویٹر پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

چینل اے بی سی کے ٹاک شو کے میزبان کیلی رِیپا اور ریان سی کریسٹ نے حال ہی میں ایک براڈکاسٹ کے دوران 30 سیکنڈوں میں زیادہ سویٹر پہننے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی (ایک فرد نے سویٹر پہنے اور دوسرے نے پہننے میں مدد کی) لیکن 8 سویٹر پہننے کا گزشتہ ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے۔


پروگرام کے اس حصے کے ختم ہونے کے بعد پروڈیوسر جین شیلے اور جِم نیلبر نے ریکارڈ کے لیے کوشش کا فیصلہ کیا۔

سیٹ پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں پروڈیوسروں نے 30 سیکنڈ کے دورانیے میں نو سویٹر پہن کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
Load Next Story