معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار

گیارہ سالہ زین خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر بھیک مانگ رہا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی

فوٹو ایکسپریس

لاہور کے علاقے ٹبی سٹی کی پولیس نے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے گیارہ سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا جو معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر لوگوں سے بھیک مانگتا تھا۔

ایکسپریس نیوز کو پولیس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گیارہ سالہ زین کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر فوری ایکشن کی ہدایت کی۔

اعلیٰ حکام کے نوٹس اور ہعدایت پر ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کی قیادت میں ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے 11 سالہ زین کو بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

زین نے پولیس حکام کو بتایا کہ وہ گھر والوں کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر بھیک مانگتا ہے۔، اُس کے والدین ذہنی معذور اور بچوں کی پرورش سے قاصر ہیں۔
Load Next Story