گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول انکوائری کا حکم

سیکریٹری برقیات نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا

سیکریٹری برقیات نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ایک بجلی صارف کو13 کروڑ، 69 لاکھ، 70 ہزار روپے کا بل موصول ہو گیا۔


گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کو محکمہ برقیات نے ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی کا بل بھیج کر حیران کر دیا۔

سیکریٹری برقیات نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے کہا بل گزشتہ دسمبر کا ہے، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی کے باعث 13 کروڑ، 70 لاکھ کے قریب کا بل جاری ہوگیا۔
Load Next Story