کرن جوہر بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں فرح خان کا ہدایتکار پر طنز
فرح خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرن جوہر کو اپنا ریڈ کارپٹ کا ڈراؤنا ترین خواب قرار دے دیا
بالی ووڈ پروڈیوسر اور ہدایتکارہ فرح خان کا کہنا ہے کہ کرن جوہر ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فرح خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرن جوہر کو اپنا ریڈ کارپٹ کا ڈراؤنا ترین خواب قرار دے دیا۔
فرح خان کا کہنا تھا کہ 'میرا ریڈ کارپٹ کے بارے میں ایک ڈراؤنا ترین خواب ہے وہ کرن جوہر کو دیکھنا ہے جو ریڈ کارپٹ پر فانوس کی طرح نظر آتے ہیں'۔
فرح نے کرن جوہر کے فیشن اور اسٹائل پر مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر بیک گراؤنڈ ڈانسرز کی طرح کپڑے پہنتے ہیں۔
فلمساز فرح خان اور کرن جوہر جب بھی ایک دوسرے کے فیشن کے انتخاب اور کپڑوں پر بات کرتے ہیں تو وہ ایک دوسرے پر مزاحیہ انداز میں طنزیہ تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس سے قبل کرن جوہر نے بھی فرح خان کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں فرح خان کو امریکہ کے ایک ڈسکاؤنٹ اسٹور پر میکسیکو کی مشہور ڈِش 'ناچوز' مفت مانگتے دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ کرن جوہر اور فرح خان کے درمیان 25 سالوں سے دوستی چلی آرہی ہے اور وہ آئے دن ٹی وی پر بھی ایک دوسرے پر طنز کے تیر چلاتے اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے نظر آتے ہیں۔

View this post on Instagram