مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
اٹلی کے قونضل جنرل نے راشد نسیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
پاکستان کی جانب سے ماشل آرٹس میں متعدد عالمی ریکارڈز قائم کرنے والےنوجوان راشد نسیم کو اطالوی ٹی وی شو میں مدعو کرلیاگیا۔
راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں 4 عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ وہ اپنے شاگرد اصمر جاوید کے ساتھ اٹالین گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹی وی شو میں شرکت کے لیے 4 فروری کو روم روانہ ہوں گے۔
کراچی میں اٹلی کے قونصل جنرل نے راشد نسیم سے ملاقات میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔دوسری جانب اطالوی ادارے نے راشد نسیم کی انشورنس بھی کرادی ۔ ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران موت یا مستقل انجری کی صورت میں راشد نسیم کے اہل خانہ کو ساڑھے 5 کڑور روپے کی رقم ادا کی جائے گی۔
راشد نسیم ٹی وی شو میں جو عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے اس میں ایک منٹ میں نن چکو کے ساتھ کلے ٹارگٹ کو توڑنا، نن چکو کے ساتھ دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے کارڈ کو بوتل گرائے بغیر نکالنا، ایک منٹ میں سر سے کولڈڈرنک کین پھاڑنا، سر کے ساتھ ایک منٹ میں بوتل کے ڈھکن کھولنا شامل ہیں۔
کراچی کے رہائشی راشد نسیم پچھلے 27 سال سے مارشل آرٹس کی پریکٹس کر رہے ہیں اور اب تک پاکستان کے لیے 82 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان کی صاحبزادی اور 12 شاگرد بھی عالمی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔