اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
12 سالہ ایلینور وڈز کا بیگ کمر پر رکھا جاسکتا ہے جو شمسی توانائی سے اطراف کی ہوا فلٹر کرتا رہتا ہے
برطانوی اسکول کی 12 سالہ ذہین طالبہ نے ایک بیگ پیک بنایا ہے جو نہ صرف پہننے والے کے اطراف کی ہوا کو صاف کرکے خارج کرتا رہتا ہے بلکہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔
ایلینور وڈز نے یہ ڈیزائن ایک انجنیئرنگ مقابلے کے لیے تیار کیا ہے تاہم اس کی تحریک ان کی بیمار والدہ ہیں جو دمے کی مریضہ ہے اور معمولی آلودہ ہوا میں بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔ اس بیگ کے اندر ایئرفلٹر، پنکھے اور ایک ڈائنیمو بھی نصب ہے۔ اس ایجاد سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد مستفید ہوسکیں گے۔
اس ایجاد کو انعام ملنے پر ایلینور نے خوشی سے کہا کہ 'یہ بیک پیک ہوا فلٹر کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ میرے کچھ دوست اور اہلِ خانہ کے افراد دمے اور سانس کے مسائل کے شکار ہیں۔'
اس مقابلے کا نام 'بیک پیک ٹو دی فیوچر کمپیٹیشن' ہے جس کے تحت 13 برس تک کے طلبا وطالبات سے کسی سائنسی تصوریا ایجاد سے وابستہ بیگ ڈیزائن کرنا ہوتا ہے۔ برطانیہ میں پورے ملک کی سطح پر یہ مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس میں سینکڑوں بچے شریک ہوتے ہیں۔