بھارت میں پہلی بار چھکے کے بغیر ٹی20 میچ کا انعقاد

بھارتی سرزمین پر پہلی بار ایسا ہوا، یہ عالمی ٹی 20 کرکٹ مقابلوں میں اپنی نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے

بھارتی سرزمین پر پہلی بار ایسا ہوا، یہ عالمی ٹی 20 کرکٹ مقابلوں میں اپنی نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے(فوٹو: فائل)

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں کوئی بھی ٹیم چھکا لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔


بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ دنوں منعقدہ سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں کوئی بھی ٹیم چھکا لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی، اس دوران 239 بالز ہوئی تھیں، بھارتی سرزمین پر پہلی بار ایسا ہوا، یہ عالمی ٹی 20 کرکٹ مقابلوں میں اپنی نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے۔

2012 میں کینیا اور آئرلینڈ کے مقابلے میں 240 گیندوں کے کھیل میں کوئی سکسرنہیں لگا تھا، گوئنرسے اور جرسی کے درمیان 2019 میں 2 بار 240 گیندوں پر چھکوں کے بغیر میچز مکمل ہوئے، 2022 میں یوگینڈا اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں بھی 240 گیندوں پر چھکا نہیں لگا تھا۔
Load Next Story