فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع

سابق وفاقی وزیر کے خلاف 2 مقدمات خارج، 2 زیر التوا اور ایک میں بے گناہ قرار دیا گیا، رپورٹ

فواد چودھری کے خلاف مجموعی طور پر 5 مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی (فوٹو فائل)

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئیں۔

آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 5 مقدمات درج ہوئے۔


مقدمات کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے۔

فواد چوہدری کے خلاف 2 مقدمات خارج، ایک میں بے گناہ اور 2 مقدمات زیر التوا ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جہلم میں 13 اکتوبر 2022ء کو درج ہونے والا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، جب کہ فواد چوہدری کے خلاف 25 ستمبر 2022ء کو فیصل آباد میں درج مقدمہ بھی خارج ہوچکا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف 30 اپریل 2022ء کو درج ہونے والے مقدمے میں بھی انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ 22 اگست 2022ء کو مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہوا۔ 25 جنوری 2023ء کو تھانہ کوہسار میں فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔
Load Next Story