پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
صوبے بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں
خیبر پختون خوا میں پشاور پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دھماکے اور سانحہ تاندہ ڈیم کوہاٹ کے پیش نظر صوبے بھر میں آج سرکاری سطح پر ایک روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی و میوزیم، وزیراعلیٰ ہاؤس اور سیکریٹریٹ سمیت خیبر پختون خوا کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔
تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 92 افراد شہید جبکہ 48 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں: پشاور پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 88 افراد شہید، 52 زخمی
دھماکے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں زخمیوں کو خون دینے کے لیے اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں مدرسے کے طلباء کی کشتی الٹنے سے 10 طلباء ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، حکام نے بتایا کہ اب تک 18 طلباء کو نکال لیا گیا ہے جن میں 10 طلباء جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 اسپتال میں زیر علاج ہیں۔