حکومت کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کو شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی

پاکستان نے پہلے بھی آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا، موجودہ پروگرام کی تکمیل کیلیے بھی پرعزم ہیں، وزیرخزانہ

آئی ایم ایف اور پاکستان مالیاتی اصلاحات پر مل کر کام کریں گے، جائزہ مشن چیف (فوٹو ٹوئٹر)

حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو مؤثر طریقے سے بروقت مکمل کرنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پوری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس ڈویژن میں آئی ایم ایف مشن کے چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

 
Load Next Story