کراچی بیوی نے تیز دھار آلے کا وار کرکے شوہر کو زخمی کر دیا

بیوی کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال کیا جانے والا آلہ برآمد، پولیس

(فوٹو فائل)

منگھوپیر بلوچ پاڑے میں بیوی نے تیز دھار آلے کا وار کر کے شوہر کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے علاقے سائرہ آباد بلوچ پاڑے میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کی شناخت 40 سالہ رب نواز ولد محب اللہ کے نام سے کی گئی۔


پولیس کے مطابق زخمی شخص نے اپنی بیوی کا موبائل فون چھین لیا تھا جس پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے دوران بیوی نے تیز دھار آلے کے وار سے شوہر کو زخمی کر دیا تھا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور پولیس نے بیوی کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال کیا جانے والا آلہ برآمد کر لیا۔
Load Next Story