پی سی بی نے کپتانی سے متعلق بیان دینے پرشاہد آفریدی سے جواب طلب کرلیا
پی سی بی نے کھلاڑیوں کوتنقید کا نشانہ بنانے اوراپنی کپتانی سے متعلق بیان دینے پر شاہد آفریدی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز سے ناکامی پر شاہد آفریدی نے شکست کا ذمہ دار بیٹنگ لائن کو قراردیتے ہوئے اپنی کپتانی سے متعلق بھی بیان دیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بھی نے بوم بوم آفریدی سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے، پی سی بی نے شاہدآفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سمیت تمام کھلاڑیوں پر میڈیا سے بات چیت کرنے پر بھی پابندی لگادی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش سے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر شاہد آفریدی اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے تھے اور اس دوران انہوں نے کپتان کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ قومی ٹیم کی قیادت کرنے کی خواہش کا بھی اظہا کیا ، اس سے قبل بھی شاہد آفریدی کو کئی مواقعوں پر بیان دینے پر پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔