پاکستان سپر لیگ کا انعقاد 2015 میں کیا جائے گا چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل ٹور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چئرمین پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل دورہ سری لنکا کی نوید سنائی ہے ، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جبکہ ستمبراور دسمبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز شیڈول ہیں جو متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائیں گی۔
چیرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ 2015 بھی متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی جس میں قومی کرکٹرز کے علاوہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔