گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
ای ای کمپنی مِنی مووی میکر سے کسی بھی ویڈیو میں تھری ڈی ڈائنوسار، خلائی جہاز اور دیگرکردار شامل کئے جاسکتے ہیں
فون کی سہولیات پیش کرنے والی برطانوی کمپنی ای ای نے 'مِنی مووی میکرز' کے نام سے ایک سہولت فراہم کی ہے جس کی بدولت نوعمر افراد اپنے گھر میں رہتے ہوئے ویڈیو میں تھری ڈی اجسام، ڈائنوسار، خلائی جہازاور دیگر متحرک کردار شامل کرسکتےہیں۔
درحقیقت میں یہ ایک آگمینٹڈ ریئلٹی (اےآر) ٹول ہے ہے جو کسی بھی ویڈیو میں خلائی جہاز سے لے کر دیگر کرداروں کو بہت حقیقی انداز میں شامل کرتا ہے۔ اس طرح آپ کے بچے حقیقی فلم کے ماحول میں پہنچ جاتے ہیں جس کی شاندار ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔
فی الحال یہ سہولت انسٹاگرام کے لیے ہی تیار کی گئی ہے اور وہ بھی موبائل فون پر ہی کام کرتی ہے۔ لنک پر کلک کرنے سے ایپ پر ایک ونڈو کھل جاتی ہے جہاں ٹچ کرنے سے تھری ڈی کردار کو ویڈیو میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد آپ ویڈیو بھی بناسکتےہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گھر میں بنائی گئی عام ویڈیو کا پس منظر بالکل بدل جاتا ہے اور اس میں سپرہیرو، ولن، اڑن کاریں بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔ جراسک موڈ میں ڈائنوسار شامل کیجئے اور فینٹسی میں پریاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ تمام کردار تھری ڈی ہونے کی بنا پر حقیقی نظر آتے ہیں اور انہیں متحرک کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین اس لنک پر چار اقسام کے ویڈیو افیکٹس اور بیک گراؤنڈ شامل کرسکتے ہیں جن میں ایکشن، فینٹسی، جراسک اور سائنس فکشن موڈ شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایک مقابلہ بھی ہے جو نو فروری تک جاری رہے گا اور بہترین ویڈیو بنانے والے خاندان کو بیفٹا فلم فیسٹول اور ایوارڈ میں مدعو کیا جائے گا۔