سانحہ بلدیہ ٹاؤن وزیراعظم کا آگ سے جلنے والی فیکٹری کا فضائی جائزہ

راجہ پرویز اشرف نے جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے 4،4 لاکھ اورزخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے 4،4 لاکھ اورزخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بلدیہ ٹاون میں آگ لگنے سے جلنے والی فیکٹری کافضائی دورہ کرکے جائزہ لیا۔



وزیراعظم کراچی آمد کے فوری بعد ہیلی کاپٹرکے ذریعے بلدیہ ٹاؤن پہنچے۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک ،نویدقمر، بابرغوری اورفاروق ستاربھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے ہیلی کاپٹرسے فیکٹری کاجائزہ لیا۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو گورنرہاؤس میں سانحے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ راجہ پرویز اشرف نے جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے 4،4 لاکھ اورزخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story