پی ایس ایل8 لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے

قذافی اسٹیڈیم کے اطراف 396 مزید کیمرے نصب کیے جائیں گے، کمشنر لاہور

قذافی اسٹیڈیم کے اطراف 396 مزید کیمرے نصب کیے جائیں گے، کمشنر لاہور (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے میچز کے حوالے سے کمشنر لاہور نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں سیکیورٹی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، پولیس، ضلعی انتظامیہ سمیت سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے حکام کو ہدایت کی کہ میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے لئے قریبا ساڑھے 7 ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ مرکزی کنٹرول روم اسٹیڈیم اندر ہوگا، اسی طرح قذافی اسٹیڈیم کے اطراف 396 مزید کیمرے نصب کیے جائیں گے۔


مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار

کمشنر لاہور نے کہا کہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ ایریاز اسٹیڈیم کے باہر قریبی جگہوں کو ہی حتمی قرار دیا جائیگا اور ترقیاتی پروجیکٹس کے باعث ٹریفک روانی کیلئے عملی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے

چوہدری محمد علی رندھاوا نے دعویٰ کیا کہ 26 فروری سے قبل ٹیمیں لاہور پہنچ رہی ہیں، ائیرپورٹ اور رہائش پر سیکیورٹی انتظامات فائنل کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story