یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

دودھ کا ڈبہ 40 روپے، نوڈلز 35 روپے اور اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا ہوگیا

کپڑے اور برتن دھونے کا پاؤڈر، صابن اورمشروبات بھی مہنگے ہوگئے:فوٹو:فائل

یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کر دستیاب مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، برتن دھونے کے پاؤڈر سمیت مختلف اشیا مہنگی ہوگئیں۔


یوٹیلٹی اسٹورز پر ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 20 روپے، نمک 20 روپے اور ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں17 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ دودھ کا ڈبہ 40 روپے، نوڈلز 35 روپے اور اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا ہوگیا جبکہ مشروبات 60 روپےاور آلمنڈ آئل کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دی گئی۔ جوتوں کی پالش کی قیمت میں 35 روپے تک بڑھ گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر میکرونی کی قیمت میں 45 روپے، چلی گارلک ساس 40 روپے، بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نمکو کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فروٹ جام 45 روپے، کریم 40 اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
Load Next Story