متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری

ریذیڈنٹ ویزے کے حامل افراد آن لائن توسیع کراسکتے ہیں

ریذیڈنٹ ویزے کے حامل افراد آن لائن توسیع کراسکتے ہیں، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات نے 6 ماہ سے زائد عرصے سے ملک سے باہر مقیم باشندوں کے دوبارہ مملکت میں داخلے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے کئی ماہ سے بیرون ملک مقیم اماراتی شہریت کے حامل افراد کے لیے رہائشی ویزوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے آن لائن سروس شروع کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت بیرون ملک مقیم رہائشی ویزے کے حامل افراد کو اپنا اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے ہر چھ ماہ بعد مملکت میں آکر اپ ڈیٹ کرانا ہوتا ہے۔


مختلف وجوہات کی وجہ سے رہائشی ویزے کے حامل کئی افراد متحدہ عرب امارات نہیں آسکے تھے۔ ایسے افراد اب تجدید کے لیے ملک میں آنے کے بجائے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

تاہم ریذیڈنسی کو فعال کرانے کے لیے اجازت نامے کی منظوری بنیادی شرط ہے ۔ خیال رہے کہ چھ ماہ کے دوبارہ داخلے کا اصول متحدہ عرب امارات میں گولڈن ویزا رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔

یہ سہولت اس لیے فراہم کی جا رہی ہے تاکہ دنیا بھر کے زیادہ سے زیادہ ذہین، باصلاحیت اور پیشہ ور افراد کو ملک میں خوش آمدید کیا جاسکے۔

 
Load Next Story