بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ

شہزاد الٰہی اشتر اوصاف علی کی جگہ لیں گے جنہوں نے خراب صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا تھا

شہزاد الٰہی اشتر اوصاف علی کی جگہ لیں گے جنہوں نے خراب صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا تھا—فائل فوٹو

چند ماہ کے تنازع کے بعد وفاقی حکومت نے بیرسٹر شہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل برائے پاکستان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایک سینئر سرکاری اہلکار نے ''ایکسپریس ٹریبون'' کو تصدیق کی کہ حکومت نے بالآخر شہزاد عطاء الٰہی کو نیا اے جی پی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہزاد الٰہی اشتر اوصاف علی کی جگہ لیں گے جنہوں نے خراب صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔


شہزاد الٰہی سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کے پوتے ہیں اور اپنی محنت، دیانت اور قانونی معاملات کو سمجھنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ایک نوجوان کارپوریٹ وکیل بھی ہیں جنہیں تجارتی، ٹیکس اور بینکنگ قوانین، سول، تجارتی، کارپوریٹ، آئینی قانونی چارہ جوئی وغیرہ کا تجربہ ہے۔

شہزاد الٰہی کا تعلق مشہور لا فرم کارنیلیس، لین اینڈ مفتی سے ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی بنچ میں ترقی سے قبل اسی فرم سے تعلق رکھتے تھے۔

 
Load Next Story