’’فورچیون 500‘‘ پراکٹر اینڈ گیمبل کا پسندیدہ ترین اداروں کی فہرست میں پہلا نمبر

فورچیون کی جانب سے یہ اعتراف پی اینڈ جی کی بہترین حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی مرہون منت ہے،فیصل سبزواری

فورچیون کی جانب سے یہ اعتراف پی اینڈ جی کی بہترین حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی مرہون منت ہے،فیصل سبزواری فوٹو:فائل

کثیر قومی ادارے پراکٹر اینڈ گیمبل نے ایک بار پھر ''فورچیون 500 '' کی پسندیدہ ترین اداروں کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے جس کے نتیجے میں بلحاظ صنعت پی اینڈ جی فہرست میں پہلے نمبر پر اور بحیثیت مجموعی پندرہویں نمبر پر آ گیا ہے۔


اس ضمن میں پی اینڈ جی پاکستان کے کنٹری منیجر فیصل سبزواری نے کہاکہ فورچیون کی جانب سے یہ اعتراف پی اینڈ جی کی بہترین حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کامرہون منت ہے جو اعلیٰ معیار اور قدر کی حامل برانڈڈ مصنوعات و خدمات فراہم کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کی زندگی کو پرآسائش بنا رہی ہے۔
Load Next Story