ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

فوٹو : فائل

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ ڈالر کمی سے 3 ارب 8 کروڑ ڈالر کی 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے۔

ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت اس وقت 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز ہے، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موجود ہیں، مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتہ بیرونی قرضوں کی مد میں 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی بھاری ادائیگیاں کیں۔
Load Next Story