جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

تقرری کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی، نوٹیفکیشن جاری

جواد سہراب ملک وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے جواد سہراب ملک کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا ہے۔


جواد سہراب ملک کی تقرری کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
جواد سہراب ملک وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے، انہوں نے بطور معاون خصوصی مراعات لینے سے انکار کر دیا ہے۔
Load Next Story