ویمنز ٹی20 ورلڈکپ پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے

ٹرافی کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں ہوگی

ٹرافی کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں ہوگی (فوٹو: ٹوئٹر)

جنوبی افریقہ میں 10 فروری سے شروع ہونے والے ویمن ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں ہوگی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 12 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سےکرے گی، یہ میچ کیپ ٹاون میں کھیلاجائے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں ہفتے کی دوپہر اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔


قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے افتتاحی میچ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی، پہلا پریکٹس میچ بنگلہ دیش کے خلاف 6 فروری جبکہ دوسرا میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 8 فروری کو شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں گروپ بی میں شامل ہے، جس میں انگلینڈ، بھارت، وسیٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم بسمہ معروف کی زیر قیادت اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی، ایونٹ کا فائنل 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔
Load Next Story