رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں ترجمان پی س بی
پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری پینل کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کمنٹری کے لیے معافی مانگنے کا رمیز راجا کا دعویٰ مسترد کردیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق سابق چیئرمین کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، وہ چاہیں جہاں چاہیں بطور کمنٹیٹر کام کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ان سے پہلے معافی مانگنے اور پھر کمنٹری کے لیے درخواست دینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پہلے بھی اپنے بیانات میں یہ واضح کرچکے ہیں کہ رمیز راجا پاکستان سپر لیا (پی ایس ایل) سمیت ہر جگہ کمنٹری کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی نے اپنے بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر کام کرنے کے لیے بورڈ چاہتا ہے کہ پہلے ان سے معافی مانگوں اور پھر کمنٹری کے لیے درخواست دوں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔