والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا

اس واقعہ سے سبق مل گیا بچوں کو موبائل فون نہیں دینا چاہیے، والد

بچے نے اپنے جمع شدہ پیسوں سے رائیڈرز کو ٹپ بھی دی:فوٹو:اسکرین گریب

والد کے موبائل فون پرگیم کھیلنے والے بچے نے ایک ہزارڈالرسے زائد کے پیزا اور فرائز منگا کروالدین کو مشکل میں ڈالا دیا۔

امریکا کی ریاست مشی گن میں رہائش پذیر کیتھ اسٹون ہاؤس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے گھر کے پورچ میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والے رائیڈز کو آتے جاتے دیکھا۔


تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ ان کے 6 سالہ بیٹے میسن اسٹون ہاؤس نے ان کے فون سے آرڈر کرکے فرائز اور پیزا سمیت کھانے پینے کی بہت سی دوسری چیزیں منگوا لیں جن کا بل ایک ہزارڈالر بن گیا۔

یہی نہیں، بچے نے اپنی جمع کی گئی رقم سے ہر رائیڈر کو فراخدلی سے ٹپ بھی دی۔ بچے کے مطابق اس نے 115 ڈالر جمع کیے تھے جن میں سے ٹپ دینے کے بعد صرف ایک سینٹ بچ گیا۔

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے یہ سبق ملا کہ بچوں کو موبائل فون نہیں دینا چاہیے اور اگر دیا جائے تو یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے پرنظر رکھیں۔
Load Next Story