شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ کپتان کو کالز کی گئیں سابق چیئرمین
ہمارے پاس ایک چیئرمین ہیں جن کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں، رمیز راجا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے انکشاف کیا ہے کہ شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ اور کپتان کو متعدد کالز موصول ہوئیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ نائب کپتان شان مسعود کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کے لیے بینچ پر بٹھایا گیا تو ہیڈ کوچ اور کپتان کو فون کالز کی گئیں۔
رمیز راجا نے دعویٰ کیا کہ کپتان اور کوچ پر دباؤ ڈال کر شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کرنے کے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، ہمارے پاس ایک چیئرمین ہیں جن کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں لیکن وہ آتے ہیں اور بابراعظم کو آئی سی سی کی ٹرافی دے دیتے ہیں، بس !۔
مزید پڑھیں: رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
یاد رہے کہ پی سی بی کی نئی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے شان مسعود کو نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا تھا جس پر کپتان اور کوچ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی۔